ناروے:اوسلو حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر تاریخ میں پہلی بار اوسلو سٹی کونسل ہال کے سامنے چراغاں

0

اوسلو(رپورٹ:عقیل قادر )اوسلو کے گورننگ میئر Erik Lae Solberg نے گذشتہ سال الیکشن کے دوران اپنے ووٹرز سے وعدہ کیا تھا کہ اگر انہیں الیکشن میں کامیابی ملی تو وہ مضان المبارک کی آمد سے لیکر عید الفطر تک اوسلو کی گلیوں کو رنگ برنگی لائٹس اور روشنیوں سے منور کریں گے۔

ماہ رمضان سے ایک دن قبل اوسلو سٹی کونسل ہال کے سامنے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں مسلمانوں اور نارویجن شہریوں نے شرکت کی۔

تقریب میں موجود لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں مسلمانوں کو آباد ہوئے نصف صدی سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے اور آج کا دن اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ اوسلو کی لوکل گورنمنٹ نے سرکاری اخراجات پر گلیوں میں چراغاں کر کے مسلمانوں کو اس ملک کا شہری ہونے کا مزید احساس دلایا ہے، لوگوں نے اوسلو حکومت کے اس اقدامات کی بھرپور حمایت کی اور انکا شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے گورننگ میئر Erik Lae Solberg نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کا مہینہ دوریوں کو قربتوں میں بدلتا ہے، غریب اور مساکین کا خیال رکھتا ہے۔ انہوں نے غزہ میں جاری جنگ پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

اسلامک کونسل آف ناروے کے صدر معصوم زبیر اور مسلم ڈائیلاگ نیٹ ورک کے نائب صدر ارشد جمیل نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اوراوسلو سٹی کونسل ہال کی گلیوں کو روشن کرنے پر گورننگ میئر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر طلعت بٹ، یاسر احمد نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!