منہاج پبلیکیشن ناروے کی جانب سے نارویجن زبان میں عرفان القرآن کا دوسرا ایڈیشن شائع

0

اوسلو (عقیل قادر) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ قرآن ”عرفان القرآن” کا نارویجن زبان میں دوسرا ایڈیشن شائع ہونے پر منہاج رابطہ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری مشتاق احمد برنالی اور انکی ٹیم کے دیگر ارکان نے منہاج پبلیکیشن کے عمر انصاری، حیات المیر، قاسم خوشی اور دیگر کو مبارکباد پیش کی اور انکی اس کاوش کو خوب سراہا ۔

نارویجن زبان میں عرفان القران کا پہلا ایڈیشن آج سے 12 سال قبل 2012 میں مسلم کلچر اینڈ آرٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام شائع کیا گیا تھا اس وقت عرفان القرآن کے پروجیکٹ کی ٹیم میں شیراز اسلم مرحوم، عقیل قادر، زعیم شوکت، محمد غلام غوث افضال، قمر اعجاز، لالا شاہد اور دیگر شامل تھے۔

یاد رہے کہ عرفان القرآن کا نارویجن زبان میں ترجمہ نوجوان مذہبی سکالر یاسر حسین نے کیا تھا اور دوسرے ایڈیشن میں بھی منہاج پبلیکیشن نے یاسر حسین کی خدمات حاصل کی ہیں۔

عمر انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر حیسن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بڑی محنت، اخلاص اور لگن سے دوسرے ایڈیشن کو مکمل کروانے میں بھرپور تعاون کیا۔

ناروے کے مسلمانوں نے نئے ایڈیشن کی اشاعت پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور اسے وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!