آشٹن کی ممتاز سماجی شخصیت امجد حسین کی رہائشگاہ پر افطار پارٹی ،ادارہ نور اسلام انٹرنیشنل کے نمائندگان کی خصوصی شرکت
آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر) آشٹن کی ممتاز سماجی اور کمیونٹی شخصیت امجد حسین کی رہائشگاہ پر افطار پارٹی کا خصوصی اہتمام، ادارہ نور اسلام انٹرنیشنل کے نمائندگان خلیفہ حاجی عبد القیوم ، حاجی محمد اشفاق احمد وارثی ، حاجی عثمان فرزند بابائے کمیونٹی حاجی شبیر احمد راٹھور اور ممتاز نوجوان نعت خواں شہباز قادری کی خصوصی شرکت ۔
ادارہ نور اسلام انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے بذریعہ وڈیو پیغام امجد حسین و اہل خانہ کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔حاجی محمد اشفاق وارثی کا کہنا تھا کہ بھائی امجد حسین عمرہ کی سعادت حاصل کر کے بھی واپس لوٹے ہیں ہمارے لیے دوہری خوشی ہے کہ انہوں نے ہمیں افطار پارٹی پر بھی مدعو کیا ۔
بابائے کمیونٹی حاجی شبیر احمد راٹھور نے کہا ہمارے عزیز بخیریت عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آ گئے ہیں ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور شاندار مستقبل کے خواہاں ہیں ۔ خلیفہ حاجی عبد القیوم نے بھی میزبان کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہم سب کو مل بیٹھنے کا موقع دیا۔
حاجی عثمان فرزند کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سبکو عمرہ ادائیگی کی سعادت نصیب کرنے کے ساتھ امجد حسین و اہل خانہ کو بھی یہ سعادت بار بار نصیب کرے ۔ حاجی ریاض نے عمرہ ادائیگی کی سعادت پر مبارکباد کے ساتھ انکے رزق ،جان و مال میں برکت کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
خالد اور افطار پارٹی میں شریک دیگر افراد نے بھی افطار پارٹی کو کمیونٹی کے میل جول کو اہم قرار دیا ،ماہ رمضان کے دوران مسلمان کمیونٹی اپنے عزیز و اقارب ، دوست احباب کو افطار پارٹی پر مدعو کر کے انہیں روزہ کی اہمیت فضیلت اورافادیت بارے ایک دوسرے سے جانے کا سنہری موقع فراہم کرتی ہے۔