چیئرمین پاکستان جرمن پریس کلب فرینکفرٹ ظہوراحمد کی 74 ویں سالگرہ پر کلب ممبران کی جانب سے تقریب کا اہتمام

0

برلن(رپورٹ:مطیع اللہ) پاکستان جرمن پریس کلب فرینکفرٹ کے چیئرمین اور معروف سماجی شخصیت ظہوراحمد کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر کلب ممبران کی جانب سے سادہ و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،سالگرہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر و ادبی حلقہ کی معروف شخصیات سمیت ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

برلن کے ضلع کولون میں معروف پاکستانی ریسٹورنٹ اسٹریٹ فورڈ ہولی کائو میں منعقدہ سالگرہ تقریب کا باقاعدہ آغازمطیع اللہ کی جانب سے ظہور احمد کے لیے تہنیتی الفاظ سے کیا گیاجبکہ مہمان خصوصی پاکستان جرمن پریس کلب قائم مقام جنرل سیکریٹری عمران مہر نےبون شہر سے خصوصی شرکت کی اور پریس کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان جرمن پریس کلب کے قائم مقام جنرل سیکرٹری عمران مہر نے کہاکہ ظہور احمد پریس کلب کے چیئرمین کے ساتھ ہمارے محسنوں میں سے ایک ہیں، ان سے ہمیشہ سیکھنے سمجھنے کا موقع ملا ہے ،بزرگوں کی سرپرستی ہمیشہ کارآمد ثابت ہوتی رہی ہے، پریس کلب کے صدر و ممبران کی جانب سے ظہور احمد کو 74 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر ہملبڈ یونیورسٹی شعبہ اردو سابق پروفیسر ومعروف ادبی شخصیت عارف نقوی نے کہا کہ ظہور احمد خود ایک عظیم شخصیت ہیں ، اردو ادب کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آج کے پرمسرت موقع پر ہم اردو انجمن جرمنی کی جانب سے ظہور احمد کو 74 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں امید کرتے ہیں کہ اللہ انہیں مزید خدمات سرانجام دینے اور ہزاروں سالوں پر محیط خوبصورت و لمبی زندگی عطا فرمائے۔

بزم ادب برلن کے معروف شاعر عامر عزیز نے ظہور احمد کی 74 ویں سالگرہ کےموقع پر بہترین اشعار پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی جبکہ معروف شخصیت شیخ ریاض، مایہ حیدر، شاعرہ کالم نگار عشرت معین سیما،مہوش ظفر ودیگر نے اپنے تہنیتی الفاظ سے سالگرہ تقریب کو چار چاند لگا دیئے ،سالگرہ تقریب میں ظہوراحمد نےبیٹوں، نواسیوں اور صحافیوں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےظہور احمد نےکہاکہ ہمارے نوجوان مطیع اللہ کی محبت ہے جو ہمیشہ کی طرح ہر فرد کے لئے سرپرائز پارٹی کا انعقاد کرانے کی جستجو میں رہتا ہے انہوں نے پاکستان جرمن پریس کلب میں ایک نئی روایات کی بنیاد رکھی ہے اور ممبران کے یوم پیدائش کے موقع پر سرپرائز تقریبات اور تحفہ تحائف کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے پردیس میں رہتے ہوئے صحافیوں کی دیگر مصروف ترین زندگی میں ایسی تقریبات کا انعقاد ایک دوسرے کےلیے تفریح اور مل بیٹھنے کا موقع میسر آجاتا ہے۔

ایسی تقریبات کے انعقاد سے دوستوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، انہوں نے تقریب کے تمام شرکاءکا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور بیمار احباب کے لیے دعائے صحت کرائی گئی ،تقریب کے شرکاءنے ظہوراحمد کو سالگرہ کے موقع پر تحائف پیش کئے اور صحت مند لمبی عمر کے لیے دعا کی، تقریب کےاختتام پر شرکاء کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!