اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،سفیر پاکستان ثقلین سیدہ

0

جرمنی میں سفیر پاکستان ثقلین سیدہ سےجرمن پاکستان پریس کلب برلن اور کراچی پریس کلب کے ممبران کی ملاقات

برلن (رپورٹ:مطیع اللہ) جرمن پاکستان پریس کلب برلن اور کراچی پریس کلب کے ممبران کے وفد نے سفیر پاکستان ثقلین سیدہ سے سفارت خانے میں ملاقات کی۔

چانس کارڈ میں پاکستان کا نام نہیں اس لیے پاکستانی لوگ اس کی بنیاد پر جرمنی آنے کی کوشش نہ کریں، بھارتی وی لاگرز کی بیشتر ویڈیوز حقائق کے برخلاف یا بھارتی حالات کے مطابق ہوتی ہیں جب کہ پاکستانیوں کے لیے معاملات اس سے الگ ہیں۔

ملاقات میں سفیر پاکستان ثقلین سیدہ کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل ہم ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ کونسے اسائلم سیکرکو پاسپورٹ کا اجراء نہیں کیا جائے ہم کوشش کررہے ہیں کہ واضح ہوجائے پی او سی کارڈ سمیت دیگر نادرا کے ایشو پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔

جرمن حکومت کے ساتھ انویسٹمنٹ کی کئی یاداشتیں سائن کر چکے ہیں لیکن اس حوالے سے جرمن حکومت بھی نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کےلیے تیار کی منتظر ہے اور آئندہ چند ماہ میں اس حوالے سے پیشرفت ہو گی۔

ملاقات میں پاکستان کے سیاسی بدلتی صورتحال، اسائلم سیکر کےلیے پاکستان پاسپورٹ کی بندش، پی آئی اے کی بحالی،پاکستان میں اسٹوڈنٹس و فیملی ویزہ میں تاخیر اور اپائنٹمنٹ نہ ملنے جیسے اور دیگرامور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر پاکستان جرمن پریس کلب برلن کے جنرل سیکرٹری مطیع اللہ نےدیگر مہمان صحافیوں کے ساتھ ملکر سینئر صحافی خالد حمید فاروقی مرحوم کی خدمات پر تمغہ امتیاز دلوانے کے لیے سفیر پاکستان کو یاداشت وقرارداد پیش کی ۔

سفیر پاکستان نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان وانسانیت کیلئے خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!