یواےای کے پچاسویں یوم آزادی پرپی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے عرفان افسر کی زیر قیادت تقریب کا اہتمام
دبئی(عمر فاروق)پاکستان تحریک انصاف یواےای کے سینئررہنماؤں نے سابقہ صدر دبئی عرفان افسر اعوان کی قیادت میں یواےای کے پچاسویں یوم آذادی پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔کھیلوں کے صوبا ئی وزیر محترم تیمور علی بھٹی خصوصی دعوت پر اس تقریب میں شریک ہوئے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے کیا گیا۔یواےای اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات پر مبنی ایک ڈاکومنٹری بھی دکھا ئی گئی۔یواےای میں بسنے والے تمام مکتب فکر کے لوگوں کے علاوہ صحافی حضرات کو بھی اس تقریب میں خصوصی طور پرمدعو کیا گیا۔معزز مہمان نے یواےای میں بسنے والے تمام پاکستان کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یواےای میں اپنی بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اپنے ملک کا مثبت چہرہ نمایاں کررہے ہیں ساتھ ہی انہوں نے یواےای کو انکے یوم آذادی پر مبارکباد دیتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا کہ وہ ہر مشکل میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہتے ہیں اور پاکستان کمیونٹی کو بہترین سہولتیں فراہم کرتے آئے ہیں ۔
اسکے علاوہ انہوں نے کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں اٹھائے گئے تحریک انصاف کی حکومتی اقدامات سے تفصیلا ًآگاہ کیا۔تقریب کے روےرواں عاشق نواز نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، پاکستان تحریک انصاف یواےای کی روایات کو برقرا رکھتے ہوئے عرفان افسر اعوان اور عاشق نواز نے وزیر کھیل کو ایک یادگار شیلڈ بھی پیش کی اور ساتھ ہی معزز مہمان کے ہاتھوں اپنی ٹیم کے ساتھی خلیل اعوان کو انکی بہترین کارگردگی پر تعریفی سند سے نوازا گیا۔
پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے یواےای اور پاکستان کے پرچموں سے سجا ایک بہترین کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب کی مہمان شخصیات جنہوں نے خصوصی طور پہ شرکت کی جن میں شارجہ سوشل سینٹر کے صدر خالد چوہدری، پاکستان بزنس کونسل کے سابقہ جرنل سیکرٹری کامران احمد ریاض ، نیپال بزنس کونسل کے صدر ڈاکٹر آصف صدیقی، معروف کاروباری شخصیات میں جمیل اسحاق، راے شیر علی، خادم حسین عابد، عمر بلوچ اور معزز خواتین زہرہ شیخ اور سدرا منور بھی شامل تھیں۔
پروگرام میں غیر رسمی ملاقات اور گفتگو کے دوران معزز وزیر نے پی ٹی آئی یواےای کی ٹیم جن میں سینئر رہنما عاشق نواز، ڈاکٹر رحمینہ ظفر، جمشید فاضل، انوارڈوگر، خلیل اعوان، محمد ثقلین ، مغیث قاضی اور بخت بیدار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خان صاحب کے وژن کو پروموٹ کرنے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ پروگرام کے اختتام پر تحریک انصاف یواے ای کے ٹیم میں باضابطہ شمولیت اختیار کرنے پر زہرہ شبنم اور مغیث قاضی کو ویلکم کیا گیا اور اختتامی کلمات میں جمشید فاضل نے تمام شرکاء کا پروگرام میں شرکت کیلئے شکریہ ادا کیا۔