بزم نعت و سماع

0

حال ہی میں برطانیہ کے تاریخی شہر ووکنگ کے باغ امن جو برطانیہ میں1889میں قائم ہونے والی پہلی شاہجہاں مسجد یو کے سے ایک کلومیٹر کی دوری پہ بیزنگ سٹوک کینال کے کنارے گھنے جنگلات کے پر فضا مقام پہ مسلمانوں کے ورثے کے طور پہ واقع ہے۔

وہاں شاہجہاں مسجد کی صدیوں پرانی روایت مسلم کمیونٹی کے لیے قائم کردہ سالانہ عید ملن کے اجتماعات جو مسجد کے محرک جناب پروفیسر لیٹنر کی راحلت کے کچھ عرصہ بعد ہی ختم ہو گئے کی پھر سے تقلید میں کامیاب ون ڈش عید ملن پارٹی اور محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں برمنگھم ، لیوٹن ، سلو ، لندن اور دوسرے دور دراز کے شہروں سے شعراء کرام و فیملیز کی حوصلہ افزا آمد کارکنان جس کے لیے بے حد ممنون و مشکور ہیں ان میں امام مسجد حافظ سعید احمد ھاشمی اور بالخصوص معروف شاعر صدر مشاعرہ احسان شاھد بی ای ایم ، پروفیسر شاھد اقبال ، اسلم رشید اسلم ، آزاد جرال اینڈ فیملی ، طارق شیخ و اہل خانہ و لوکل ثناء خوان کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے باشعور علم و بصیرت خواتین و حضرات کی آمد کے ساتھ ساتھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی واضح دلچسپی جس کا اظہار سابق صدر پریس کلب یو کے شیراز خان ، چیف ایڈیٹر کشمیر پوسٹ برمنگھم ساجد یوسف ، معروف ادیب و مصنف اور الفلاح فائو نڈیشن میرپور آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری سید شبیر احمد شاہ ، جیو نیوز کے ودود مشتاق ، عالمی جنرلسٹ رضا سید ، دنیا نیوز کے مسرت اقبال ، ریاض یونیورسٹی سعودی عربیہ کے پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد ھالیپوٹو شریک ہوئے۔

تقریب میں تشریف لائے ہوئے دیگر خواتین و حضرات بچوں اور بزرگوں کی اپنے علمی ادبی اور ثقافتی معاملات میں دلچسپی اور بعد ازاں مسلسل گفت و شنید کے بعد مسجد ھذا کے لان ہی میں اتفاق رائے سے ” بزم نعت و سماع ” کی ضرورت اور قیام پہ اتفاق ہوا جس کے چیف ایڈمن آفیسر کے طور پر اعلیٰ پائے کے ثنا خواں سلیم عظیم شیخ رابطہ نمبر 07741462787اور بطور معاون محمد معظم رابطہ نمبر 07966100465کار فرما ہوں گے اور وقتاً فوقتاً راقم بھی اس کار خیر میں حصہ بٹاتا رہے گا ۔

تنظیم کے زیر انتظام ہر سال انشاءاللہ العزیز ذی الحج کے آخری اتوار بعد نماز ظہر عید ملن پارٹی کا اہتمام ہوا کریگا ،اس کے علاوہ تنظیمی مشاورت سے دیگر پروگرام بھی ترتیب دیئےجاسکیں گے جنہیں منظم اور بہتر بنائے جانے کے لیے مینجمنٹ کمیٹی میں ہر مکتبہ فکر سے لوکل ، نیشنل اور انٹرنیشنل لیول سے اہل علم و دانش خواتین و حضرات کی علمی عقلی اور فکری معاونت کی ضرورت رہے گی ۔

منتظمین اس بات سے آگاہ اور باخبر ہیں کہ ہر میٹنگ میں سب کا آنا مشکل ہوتا ہے اس لیے دور جدید کی ٹیکنالوجی کے مطابق ورچوئل میٹنگز کا اہتمام بھی ہوتا رہے گا تاکہ آپ کی قابل عمل تجاویز کو عملی جامہ پہنایا جا سکے اور ایک روح پرور روحانی ماحول میں کمیونٹی کے بیشتر مسائل کے ممکنہ حل اور آسانیاں پیدا کیے جانے کا سوچا جا سکے ۔ اس نیک مقصد کے لیے درج بالا حضرات یا پھر راقم سے رابطے میں رہے گا ۔

اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین ثمہ آمین ۔
تحریر : کونسلر محمد الیاس راجہ، ایڈووکیٹ
ووکنگ ، سرے ( انگلینڈ )

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!