ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کیلئے ہر قربانی دینگے اور اپنے ملک کا دفاع کرینگے

0

پاکستان کی حفاظت ہمارا فرض ہے کیونکہ” پاکستان ہے تو ہم ہیں”

پی ایم ایل این عجمان کے عہدیداران چودھری شہباز غفار، عارف عامر منہاس اور غلام صدیق اعوان کی طرف سے پاکستان کے تحفظ کا عزم

چھ ستمبر1965پاکستان کی تاریخ کاوہ دن ہے جب جرأت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم ہوئی

دبئی (طاہرمنیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن عجمان کے عہدیداران چودھری شہباز غفار، عارف عامر منہاس اور غلام صدیق اعوان نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ہر سال6 ستمبر کو1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران مسلح افواج کی بہادری کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یہ ان شہیدوں اور فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے پاکستان کی خودمختاری کا دفاع کیا، یہ جارحیت کے خلاف قومی اتحاد کی علامت ہے۔

اس دن کو پریڈ، فوجی نمائشوں اور تقاریر سے منایا جاتا ہے، جس میں پاکستان کی فوجی کامیابیوں کا جشن منایا جاتا ہے اور قومی فخر کو تقویت ملتی ہے۔ لاہور کے دفاع اور سیالکوٹ ٹینک کی جنگ جیسی اہم لڑائیاں مسلح افواج کی سٹریٹجک کامیابی کو ظاہر کرتی ہیں۔

یہ دن میجر راجہ عزیز بھٹی شہید جیسے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، اور فوج، بحریہ اور فضائیہ کی مربوط کوششوں کو اجاگر کرتا ہے۔ پی ایم ایل این کے متذکرہ عہدیداران نے مزید کہا کہ 6ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کاوہ دن ہے جب جرأت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم ہوئی۔

ہم ان تمام شہیدوں،غازیوں دلیروں اوربہادروں کوسلام پیش کرتے ہیں اور ان سب کیلئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور ہمارے وطن عزیز کو رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھے۔ چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے وطن ملک قوم پاکستان کیلئے ہر قربانی دینگے اور اپنے ملک کا دفاع کرنے کیلئے ہم ہر پل تیار رہیں گے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!