ناروے:سیرت مصطفیؐ پر عمل پیرا ہو کر میلاد النبیؐ کو منانے کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے، ڈاکٹر علامہ عدیل زاہد
اوسلو(عقیل قادر) فرینڈز آف اوسلو کمیٹی کی جانب سے اوسلو کی Ammerud مسجد میں ایک خوبصورت محفل میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اوسلو اور گردونواح سے شرکاء نے شرکت کی۔
ڈاکٹر علامہ عدیل زاہد تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ قاری عنصر علی قادری نے خصوصی نعت شریف پیش کی۔
تقریب کا آغاز علامہ صفت اللہ مجددی نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا،چوہدری سجاد داد، عبدالمنان، چوہدری وقاص سرور اور ابو ذر اسلم نے نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
ڈاکٹر عدیل زاہد نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا قُرب حاصل کرنے کے لیے حضور نبی کریم ﷺ کی اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوںمیں اپنانا ہو گا۔
فرینڈز آف اوسلو کمیٹی کے جن ارکان نے محفل میلاد کی کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا ان میں چوہدری خالد کسانہ، سید زاہد حسین شاہ، چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، چوہدری صلابت علی ، راجہ عاشق حسین، چوہدری پرویز اختر بھٹی، شاہد منیر، عبدالحمید، عبدالمنان، افتخار ناز، عنصر اقبال، جہانگیر احمد، چوہدری جاوید سرور، خاور حسین، نثار ڈار، سجاد رسول، قدرت اللہ بٹ، حاجی شوکت سرور اور ذیشان مختار شامل ہیں۔