اٹلی کے شہر میلان میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جلوس کا شاندار اہتمام

0

میلان (رپورٹ:شاہد ملک) یورپ کے دوسرے ممالک کی طرح اٹلی کے شہر میلان میں سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جلوس کا شاندار اہتمام کیا گیا، میلان شہر کی فضائیں درود وسلام اور اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھیں۔

جلوس میں پاکستانی کمیونٹی کے بزرگوں، بچوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی، اٹالین مسلم جماعت کوریس کے نمائندگان نے بھی اٹالین زبان آقائے دوجہاں کی ولادت کی شان میں خطاب کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیرت نبوی سے سیکھ کر زندگی گزارنی ہوگی ، ہمیں آپس میں امن بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا ۔

چاہے آپ کا پڑوسی غیر مسلم ہی کیوں نہ اس سے اچھا سلوک کیا جائے ، جیسے ہمارے نبی پاکؐ کا اخلاق قرآن ہے، ہمیں بھی احسن اخلاق سے لوگوں سے پیش آنا چاہیے۔

منہاج القرآن اٹلی کی جانب سے محفل میلاد اور جلوس کے انتظامات کیے گئے تھے ،جلوس کے آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا اور تمام امت مسلمہ فلسطین ، کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے لیے بھی دعائیں کی گئیں اور اٹلی کے سیکورٹی اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!