سعودی پاکستانی پروفیشنلز کمیونٹی کی جانب سے یونٹی فیسٹیول کا انعقاد

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں سعودی پاکستانی پروفیشنلز کمیونٹی کی جانب سے یونٹی فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں کاروباری سیکٹر سمیت ملازمتوں کے حصول کے حوالے سے مختلف ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا۔

دارالحکومت ریاض میں سعودی پاکستانی پروفیشنلز کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ یونٹی فیسٹیول میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

اس موقعہ پر مختلف پینلسٹ نے سعودی عرب میں آئی ٹی، سائبر سیکورٹی، کنسٹرکشن، ہاسپلٹی سمیت مختلف شعبوں میں کاروباری مواقعوں سمیت ملازمتوں کے حصول کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

سعودی پاک پروفیشنلز فورم کے صدر فیصل غوری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کاروباری افراد سمیت پروفیشنلز کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس سے ماہرین کی رائے کی روشنی میں مسائل حل ہوتے ہیں اور مختلف سیکٹرز میں کاروباری اور ملازمتوں کے حصول میں آسانیاں فراہم ہوتی ہیں جس سے دو طرفہ تعاون بھی فروغ پاتا ہے۔

یونٹی فیسٹیول میں شریک پروفیشنلز نے بھی ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!