ابوظہبی ٹی 10 سیزن 8 کے لیے نیو یارک اسٹرائیکرز کے اسکواڈ کا اعلان

0

ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) ابوظہبی ٹی10کے سابق ایڈیشن کی فاتح نیو یارک اسٹرائیکرز نے آئندہ سیزن کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں ایون لیوس، ڈیوالڈ بریوس، ڈگ بریسویل، کوشل پریرا، علی شان شرفو، مانک چوہدری ، نیتھن ایڈورڈ، ڈومندو سیومینا، آصف علی، ریس ٹاپلی جیسے لیجنڈز شامل ہیں۔

نیو یارک اسٹرائیکرز نے بیٹنگ اور آل راؤنڈ ٹیلنٹ کے اپنا اسکواڈ مضبوط بنایا ہے جس میں ایون لوئس جیسے نمایاں نام شامل ہیں جو اپنی طاقتور ہٹنگ کے لئے مشہور ہیں۔ ڈیوالڈ بریوس، ایک ابھرتے کھلاڑی ہیں جو اپنی جارحانہ بیٹنگ اور تیزی سے اسکور کرنے کی صلاحیت کے لئے جانے جاتے ہیں ۔ ڈگ بریسویل، جن کی آل راؤنڈر کی حیثیت سے ورسٹائل صلاحیت ٹیم کے توازن کو مضبوط کرتی ہے۔

کوشل پریرا اپنی دھماکہ خیز بیٹنگ اور اننگز کے لئے مشہور ہیںجبکہ پاکستان کے آصف علی میچ کو فتح تک لے جانے کے لئے دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ٹیم کے مالک ساگر کھنہ نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے اسکواڈ میں امتزاج بارے پرجوش ہیں۔

ہمارے تجربہ کار کھلاڑی انمول تجربہ لیکر آئے ہیں جبکہ نوجوان ٹیلنٹ اپنی پہچان بنانے کے لیے بے تاب ہیں وہ اس بات سے بہت خوش ہیں کہ ہماری نئی لائن اپ اس سیزن میں جوش و خروش سے حصہ لے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!