بیجنگ (ویب ڈیسک) عوامی شکایات کے فوری ایکشن کے موضوع پر دستاویزی فلم "آپ کی آواز” کا پریمیئر بیجنگ میں منعقد ہوا۔ بدھ کے روز اس موقع پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 21ملین مستقل آبادی کے حامل میگا سٹی کے طور پر بیجنگ نے تخلیقی طور پر عوام پر مبنی ایک اصلاحی منصوبہ پیش کیا جو شہریوں کی شکایات کی روشنی میں میگا سٹی گورننس کو فروغ دیتا ہے۔
"12345” ہاٹ لائن شہریوں کے خوشحالی انڈیکس کو بلند کرنے والا ایک اسمارٹ مرکز ہے، جس نے لوگوں کے فائدے، خوشی اور سلامتی کی عکاسی کرتی ہے ۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سی ایم جی کی جانب سے فلم”آپ کی آواز” بھی عوام پر مبنی تصور، بین الاقوامی نقطہ نظر اور اظہار سے بیجنگ میں عوامی شکایات کے فوری ایکشن کی اصلاحات کی کہانیاں بیان کرتی ہے۔بیجنگ عوامی شکایات کا فوری ایکشن اصلاحاتی فورم 18 سے 19 دسمبر تک منعقد ہو گا۔