پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر برانچ کی جانب سے ممتاز صحافتی شخصیت مدثر اقبال بٹ اور میاں ریاض جتالا کے اعزاز میں عشائیہ
اولڈہم (محمد فیاض بشیر) پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر برانچ نے پاکستان کی ممتاز صحافتی شخصیت پوسٹمارٹم اور پنجابی اخبار بھلیکھا کے ایڈیٹر مدثر اقبال بٹ اور میاں ریاض جتالا کے اعزاز میں لاہوری توا اینڈ گرل اولڈہم میں عشائیہ دیا۔
پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مرکزی صدر ارشد رچیال ، روچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر علی عدالت، پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر برانچ کے صدر اسحاق چوہدری ، سینئر نائب صدر خالد چوہدری ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اظہر راجہ ، سیکرٹری مالیات محمد ندیم ارشاد ،نامور بین الاقوامی صحافتی شخصیت چوہدری عارف پندھیر سیاسی ،کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری الطاف شاہد سدھو ،پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سابق سیکرٹری جنرل زاہد نور و دیگر کی شرکت ۔
پاکستان سے آئے سینیئر صحافی مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ ادبی محفل میں پنجابی زبان کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔پنجابی زبان میں جتنا ادب تخلیق ہوا وہ کسی اور زبان میں نہیں ہوا اور قوم کے زندہ رہنے کے لیے ماں بولی کو زندہ رکھنا ضروری ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بزرگوں کے کلام کو زندہ رکھنے، نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں ۔
پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مرکزی صدر ارشد رچیال نے کہا کہ مدثر اقبال بٹ کے ساتھ بیٹھک سے ہمیں ماں بولی بارے سیر حاصل گفتگو کرنے کا موقع ملا کہ ہم کیسے اپنی ثقافت اور ماں بولی کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں ۔ڈپٹی لیڈر روچڈیل کونسلر علی عدالت نے کیا جس طرح پنجاب کے باشندوں کی ماں بولی پنجابی ہے اسی طرح ہم کشمیریوں کی ماں بولی پہاڑی ہے ہمیں ایک دوسرے کی ماں بولی کا احترام کرنا چاہیے۔
میاں ریاض جتالا نے کہا ماں بولی بارے باہمی گفت و شنید ہونی چاہیے ۔پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر برانچ کے صدر اسحاق چوہدری ، سنئیر نائب صدر خالد چوہدری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اظہر راجہ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی ماں بولی کو فروغ دینے بارے ایسی ادبی تقریبات کا اہتمام تواتر سے کیا جائے گا تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کا ماں بولی سے ناطہ جوڑے رکھیں ۔
پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سابق جنرل سیکرٹری زاہد نور نے کہا کہ ادبی محفل میں شرکت کر کے اپنے سنئیرز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملاپاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر برانچ نے پنجاب کی دھرتی کے سپوت مدثر اقبال بٹ کی پنجابی زبان بارے کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔