ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے کام کرنا چاہئے،بیرسٹر امجد ملک

0

ہمیں مل بیٹھ کر اپنے مسائل بارے بات چیت کر کے انکا حل نکالنا چاہیے،قونصل جنرل طارق وزیر خان

قونصل جنرل طارق وزیر خان کا اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے نائب چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام

مانچسٹر (رپورٹ:محمد فیاض بشیر) پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان نے اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے نائب چیئرمین ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک کے ساتھ قونصلیٹ آفس میں کمیونٹی کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا ۔

کمیونٹی کے سرکردہ و سرگرم شخصیات نے شرکت کر کے بیرسٹر امجد ملک کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے کمیونٹی کے دیرینہ مسائل حل کروائیں گے ۔

بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں اچھے قونصل جنرل ملے ہیں آج کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کر کے برطانیہ اور پاکستان میں مسائل بارے گفتگو ہوئی اور پاکستان کی ترقی میں ہم کیسے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ہم نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر پاکستان کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

قونصل جنرل طارق وزیر خان نے کہا کہ ہمیں دنیا کو بتانا چاہیے پاکستان ایک امن پسند قوم ہے ہمیں مل بیٹھ کر اپنے مسائل بارے بات چیت کر کے انکا حل نکالنا چاہیے ۔

سماجی سرگرم خاتون رضیہ چوہدری نے کہا کہ ایسی نشست سے کمیونٹی کو مفید معلومات ملتی ہے،سابق مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک نے کمیونٹی کے مسائل کو بخور سنا اور انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔بین الاقوامی تجارتی شخصیت چوہدری خالد محمود ہنجرا نے کہا کہ قونصل جنرل طارق وزیر خان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔

بیرسٹر امجد ملک کے ساتھ کمیونٹی صحافی برادری اور کاروباری شخصیات نے اپنے اپنے مسائل بارے آگاہی دی ہمیں پوری امید ہے بیرسٹر امجد ملک اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے تمام مسائل حل کروائیں گے ۔

خصوصی نشست میں شامل کمیونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات نے بھی بیرسٹر امجد ملک کی تعیناتی کو کمیونٹی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گی اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے ساتھ ملکر کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ہم انکی ہر طرح سے معاونت کے لیے تیار ہیں ۔

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل طارق وزیر خان اور بیرسٹر امجد ملک اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کے ساتھ کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و روابط مضبوط کرنے میں پیش پیش ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!