شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دیا،خرم کیانی صدر پی پی پی سویڈن

0

سویڈن(عقیل قادر)پاکستان پیپلز پارٹی سویڈن نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 94ویں سالگرہ پرجوش طریقے سے منائی،صدر پی پی پی سویڈن خرم کیانی نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی، پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کر کے اسلامک بلاک کا تصور پیش کیا، انڈیا کے ساتھ شملہ معاہدہ کیا اور 92 ہز ار جنگی قیدیوں کی باعزت واپسی کو ممکن بنایا، ہر شہری کے لئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا حصول آسان بنایا، پاکستان کو پہلا متفقہ آئین ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ ہے۔

پی پی پی سویڈن کے کارکنوں نے اجلاس میں بھر پور شرکت کی اور شہید قائد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، شہید بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی ملک وقوم کےلئے قربانیوں کا ذکر تفصیل سے کیا گیا اور ان کی جمہوری جدوجہد کو پورا کرنے کا عہد کیا گیا اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس مشن کو آگے بڑھانے کےلئے ان کے شانہ بشانہ چلنے پر زور دیا گیا۔

شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ اجلاس میں عرفان اسلم ، ملک عتیق،سجاد علی، امجد محمود ،فرحان خلیل اور قیصر گھمن کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی ورکرز اور ہمدردوں نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض انفارمیشن سیکرٹری قیصر محمود گھمن نے احسن طریقے سے ادا کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!