برطانیہ رہنے کے باوجود اپنے آبائی علاقے سے محبت ناقابل بیان ہے، لارڈ میئر برمنگھم

0

راولپنڈی(تارکین وطن نیوز) برطانیہ سے سرکاری وفد کے ہمراہ پاکستان آنے والے برمنگھم کے لارڈ میئر چوہدری محمد افضل نے کہا ہے کہ برطانیہ رہنے کے باوجود اپنے آبائی علاقے سے محبت ناقابل بیان ہے، یہاں آکر جو خوشی ملتی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے آبائی گائوں تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل نگیال کے گائوں گنگال میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال، چوہدری مقبول عالم، چوہدری شفقت، چوہدری احسن، چوہدری حیدر، چوہدری انس، چوہدری عظیم سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ لارڈ میئر نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ محنت لگن اور جدوجہد کے ساتھ کام کریں تو آپ میں سے بہت سارے جوان دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں، چوہدری مقبول عالم نے اپنے خطاب میں لارڈ میئر کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ 1969میں گریجویشن کے بعد برمنگھم جانے والے چوہدری محمد افضل نے ایک دکان پر بطور کیشئر اپنے سفر کا آغاز کیا اور ساتھ ساتھ تعلیم جاری رکھتے ہوئے چارٹر اکائوٹنٹ بن گئے، 1981میں لیبر پارٹی میں شرکت کی اور 1982میں انہیں برمنگھم سٹی کے پہلے مسلمان کونسلر ہونے کا اعزاز ملا۔ مسلسل جدوجہد اور محنت نے بالاخر انہیں مئی 2021میں اسی شہر کا لارڈ میئر بنا دیا جو نہ صرف ضلع جہلم بلکہ پورے ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!