حکومتی ارکان بس اب جانے کی تیاری کریں
اس حکومت نے مہنگائی سے عوام کی نیندیں حرام کیں، اب ان کی نیندیں اڑ گئی ہیں
دبئی(طاہر منیر طاہر)پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بس اب چند دنوں کی مہمان ہے ، حکومت کے پاؤں لڑ کھڑا گئے ہیں اور حکومتی ارکان اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لیے ادھر ادھر ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔
عمران نیازی حکومت کا آخری وقت آ گیا ہے جس سے عمران نیازی اور اس کے حواریوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور وہ ہاؤس باختہ ہو گئے ہیں،فرزانہ کوثر نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کو 177 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکومت کے پاس 146 ارکان ہیں جوحکومت بچانے کے لئے ناکافی ہیں، لہٰذا اس حکومتی ٹولے کو اب جانا ہی جانا ہے۔ گزشتہ رات سندھ گورنمنٹ اور MQM کے درمیان طے پانے والے معاہدہ سے بھی موجودہ حکومت بےحد کمزورہوئی ہے جس سے عمران نیازی حکومت ڈگمگا گئی ہے اور اس کا جانا لازمی امر ہو گیا ہے۔