روزے رکھنے کا مقصد عبادت اور صبر کے ذریعے مذہبی روحانیت میں اضافہ کرنا ہے،چوہدری اسماعیل سرور

0

اوسلو(عقیل قادر)پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے جماعت اہل سنت مسجد اوسلو میں افطارپارٹی کا اہتمام کیاجس میں صدر پاک ناروے فورم چوہدری وسیم شہزاد چوہدری جاوید سرور بھٹیاں، چوہدری خالد کسانہ، مشہور نعت خواں محمدعبدالمنان ،حاجی افضال راجہ، شاہد راجہ، طاہر نوید احمد، جہازیب طارق، ملک شمیم، عتیق احمد، امجد جاوید، شوکت مہتاب، سرور امیر حسین، حسین سرور ،ثاقب قیصر، راشد اعوان، عبدالحمید ،محمد تنویر سہیل، شاہد سعید، عنصر علی، عاطف راجہ، رمیزقیصر، داؤد حبیب الرحمن، مفتی ازیر، راجہ غالب، شیرسلطان، امیر سلطان ،چوہدری تنویر علی اصغر شاہد، ساجد خان، جہانگیر نواز، طارق شیخ، لک یاسر، پرویز بھٹی، معشوق محمد، سجاد راجہ، عاشق حسین، حافظ جبار ،حاجی نثار ،انعام الحق، اقبال سیٹھی، رشید احمد، مہر عباس ،محمد بلال، محمد رزاق، بہادر خان اور دیگر نے شرکت کی۔

چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نےکہاکہ روزے رکھنے کا مقصد طویل عبادت اور صبر کے ذریعے مذہبی روحانیت میں اضافہ کرنا ہے،رمضان اللہ کی قربت حاصل کرنے کا موقع ہے،رمضان المبارک کا خاص مہینہ مسلمانوں کیلئے ایسا تحفہ ہے جس کا کوئی بدل نہیں۔

ماہ مبارک میں اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتیں نازل ہوتی ہیں، رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، نبی اکرمﷺ نے فرمایااگر کسی نے رمضان کا روزہ بغیر کسی عذر یا بیماری کے چھوڑا تو پھر ساری عمر بھی روزہ رکھے تو روزہ کے ثواب کو نہیں پہنچ سکتا،یعنی قضا کرنے سےفرض تو ادا ہوجائے گا مگر فضائل حاصل نہیں ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!