سکینڈینیویا کی سب سے بڑی مسجد مرکزی جماعت اہلسنت ناروے میں ختم قرآن کی روحانی محفل کا انعقاد

0

اوسلو(عقیل قادر)سکینڈینیویا کی سب سے بڑی مسجد مرکزی جماعت اہلسنت ناروے میں جمعۃ الوداع کی شام کو ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ختم قرآن کی محفل کا انعقاد نماز تراویح کے بعد کیا گیا جس میں پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا شکر بجا لائیں کہ اس نے ماہ رمضان المبارک میں نیک اعمال کرنے اور اپنے گناہوں اور کوتاہیوں پر استغفار کرنے کی توفیق عطا کی۔

انہوں نے کہا کہ آج کی شب اس عزم کے ساتھ گھروں کو واپس لوٹیں کہ اللہ پاک ہمیں تقوی و طہارت کے ساتھ اور گناہوں سے پاک زندگی عطا فرمائے۔روحانی محفل کے اختتام پر سید نعمت علی شاہ بخاری نے خصوصی دعا کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!