جرمنی کے ساحلی شہر ہیمبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد

0

پارٹی میں ہیمبرگ شہر کے قریبی اضلاع سے مختلف سیاسی، سماجی شخصیات نے اہل خانہ سمیت شرکت کی

بچوں ،خواتین و حضرات کے لیے تفریحی پروگرامز نے تقریب کو رونق بخشتے ہوئے عیدکا مزا دوبالا کردیا

ہیمبرگ(مہوش ظفر)جرمنی کے ساحلی شہر ہیمبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے تمام سیاسی تعلق سے بالاتر ہوکر کمیونٹی کے اعزازمیں عید پارٹی کا انعقاد کیا جس میں بچوں، بڑوں کے لیے تفریحی پروگرامز کے ساتھ نامور بین الاقوامی شہرت یافتہ کلاسیکل گلوکار استاد شبیر خان گلو نے اپنی گائیکی سے دل ماہ لئے ۔

عالمی وبا کوورنا کے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد اجتماعات کے ا نعقاد نے کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑادی ، پارٹی میں ہیمبرگ شہر کے قریبی اضلاع سے مختلف سیاسی، سماجی شخصیات نے اہل خانہ سمیت شرکت کی۔

عید ملن پارٹی کا باقاعدہ آغاز ہیمبرگ شہر کے سیاسی و سماجی شخصیت رانا عامر محمود نےتلاوت قرآن پاک سے کیا، تقریب نظامت ہیمبرگ شہر کی سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت فرید شاہ نے ادا کی۔

عیدملن پارٹی کی منتظم ومعروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت جہانگیر سلیم نے شرکاء ومہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ کمیونٹی کو متحرک رکھنے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کرے گزشتہ دو سالوں سےکورونا وباء کی وجہ سے کمیونٹی میں ایک خلا پیدا ہوگیا تھا، لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ہی ہم نے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا۔

جرمنی کی معروف شاعرہ ادیبہ طاہرہ رباب ، شاعر حسین بخاری اور سید مشتاق شاہ نے اپنے نئےکلام سے پارٹی کوچارچاند لگادیئے ۔عید ملن پارٹی میں بچوں ،خواتین و حضرات کے لیے تفریحی پروگرامز کے تقریب کو رونق بخشتے ہوئے عیدکا مزا دوبالا کردیا۔

فرید شاہ اور رانا عامر شہزاد و دیگر شرکاء نےکہاکہ ایسے تقریبات کمیونٹی میں جزبہ و تجدید بیدار کرنے کا باعث بنتے ہیں ہمیں کمیونٹی کےلیے ایسی تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے جس سے بچوں اوربڑوں سمیت تمام شرکاءکو تفریحی مواقع میسر آسکیں ،عیدملن پارٹی کے شرکاء و مہمانوں کے لیے مختلف اقسام کے بہترین کھانوں کااہتمام کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!