دبئی میں طارق فیضی اور نسرین بانوکی طرف سے عید ملن پارٹی، میوزیکل شو کا بھی اہتمام

0

میوزیکل شو میں انڈین اور پاکستانی فنکاروں نے حصہ لیا

مزاحیہ خاکے، غزلیں،گیت اور صوفیانہ کلام اور داستان گوئی بھی پیش کی گئی

موسیقی کا انتظام مرزا اشتیاق نے اور نظامت کے فرائض موسیٰ ملیح آبادی نے انجام دیے

دبئی (طاہر منیر طاہر) عیدالفطر کے بعد ابھی تک دبئی میں عیدالفطر کی خوشیاں بانٹی اور منائی جا رہی ہیں، نجی سطحوں پر عید ملن پارٹیوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں اہل ذوق و علم، فیملیز اور زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں دبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں موسیقی کا ایک رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوا جس کا اہتمام اردو پریس کلب انٹرنیشنل کے جنرل سیکرٹری اور لیڈنگ ایج کے سی ای او طارق فیضی اور ان کی اہلیہ نسرین بانو نے کیا تھا۔

تقریب میں ان کے دوستوں عرفان اظہار، طاہرعلی، ثوبیہ ، ترنم ، گنپت ، لوکیش ، عرفان لندن والے ، ندیم زیدی، ندیم خان، فرحت چودھری، افضل خان اور دیگر لوگوں نے شرکت کی، عید ملن کی یہ تقریب دراصل ایک میوزیکل نائٹ تھی، جس میں مختلف فنکاروں نے حصہ لیا اور اپنے اپنے فن سے لوگوں کو محظوظ کیا۔

میوزیکل نائٹ میں پاکستانی اور انڈین فنکاروں نے حصہ لیا، مزاحیہ خاکے، غزلیں،گیت اور صوفیانہ کلام بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر فن داستان گوئی کے نمونے آغا ساحل نے بطریق احسن پیش کیےاور حاضرین سے داد و تحسین وصول کی، عید ملن تقریب میں موسیقی کا انتظام مرزا اشتیاق اور ان کی ٹیم نے کیا تھا۔

ساؤنڈ سسٹم پرعاصم اقبال، ڈھول اور ڈرم پر عمران خان اور شعیب حسن جبکہ کی بورڈ پر معظم عباس نے اپنے فن کے جوہر دکھا ئے، گلوکاروں میں کلیانی فرام انڈیا، اورپاکستان سے علی سونوعمران فدا نے مشہور پاکستانی اور انڈین گانے گائے۔

مزاحیہ خاکے ہمایوں اعظم نے پیش کیے اور نظامت کےفرائض موسیٰ ملیح آبادی نے سر انجام دیے،موسیقی کی یہ محفل رات دیر تک جاری رہی جس سے حاضرین محفل لطف اندوز ہوتے رہے، تقریب کے میزبان طارق فیضی نے عید ملن تقریب میں آ نے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!