پاکستان میں کارکنوں کی گرفتاریوں پرپی ٹی آئی یواےای کی شدید مذمت

0

چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے،عرفان افسر اعوان

اب ہماری منزل صرف حقیقی آزادی ہے،گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے

غنڈہ گردی اور پولیس گردی کو فی الفور روکا جائے،پی ٹی آئی یواےای

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان تحریک انصاف یواےای کی پوری ٹیم موجودہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر بھرپور مذمت کرتی ہے ۔

پی ٹی آئی کے کارکنان ، عہدیداران اور سابقہ ممبران پارلیمنٹ کے گھروں پر ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال اور گھروں میں موجود پاکستان کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو ہراساں کرنا اور دیگر عہدیداران و کارکنان کی گرفتاری اس امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف یواےای کے عہدیداروں اور کارکنوں امتیاز بھٹہ جٹ، احمد حسن شیرازی، ڈاکٹر رحمینہ ظفر، محمد شفیق، رمیز خان، ظہیر اعوان، افراسیاب ستّی، محمد خلیل اعوان، محمد اجمل سعید، زہرہ شبنم ، شکیل احمد سرمد، انوار الحق ڈوگر، سجاد حسین عباسی، جمشید فاضل، عرفان افسر اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جان لے کہ قوم اب بیدار ہوچکی ہے اور ان اوچھے ہتھکنڈوں سے کچھ ہاتھ آنیوالا نہیں ہے،اب ہماری منزل صرف حقیقی آزادی ہے۔

ہم پاکستان کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص پاکستان کی آ زاد عدلیہ سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کے اس غنڈہ گردی اور پولیس گردی کو فی الفور روکا جائے ، تمام کارکنان و عہدیداران کو رہاکیا جائے اور ذمہ داران کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!