پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کے عہدیداروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

0

نوٹیفکیشن ڈپٹی پرائم منسٹر آف پاکستان محمد اسحاق ڈار نے محمد نواز شریف کی منظوری سے جاری کیا

مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ دوسری بار بھی اپنے سابقہ عہدے پر برقرار

امید ہے کہ تمام عہدیدار اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھائیں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرینگے

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) ڈپٹی پرائم منسٹر آف پاکستان محمد اسحاق ڈار نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مسلم لیگ ن کے قائد اور صدر پی ایم ایل این، محمد نواز شریف کی منظوری سے مسلم لیگ ن پرتگال کے عہدیداران کا اعلان کیا ہے، نوٹیفکیشن کی تاریخ سے دو سال کی مدت کے لیے درج ذیل لوگوں کو عہد ے تفویض کئے گئے ہیں۔

ایس ایم اظہر عباسی چیف پیٹرن، محمد سہیل ہیڈ آف ٹریڈ، سرفراز فرانسس چیئرمین، شمع بٹ صدر، ندیم شیرازی سیکرٹری جنرل، چوہدری قیصر حسنات احمد سینئر نائب صدر/ہیڈ آف ٹریڈ، راجہ نوید عالم خان سینئر نائب صدر / سربراہ امور کشمیر، ایس ایم اظہر عباسی سینئر نائب صدر، فیصل مشتاق نائب صدر، محمد طارق نائب صدر، فاروق قیصر نائب صدر،محمد آصف نائب صدر، عثمان وڑائچ وی پی/ہیڈ آف سوشل میڈیا، ابیب غوری ڈپٹی ہیڈ آف سوشل میڈیا، فاروق قیصر مہر جوائنٹ سیکریٹری جنرل، مزمل حسین انصاری سربراہ یوتھ ونگ، رابعہ یاسمین سربراہ خواتین ونگ، سمر ناز نائب سربراہ خواتین ونگ، عاشر خان سربراہ اقلیتی ونگ، وحید نائب سربراہ یوتھ ونگ۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ کو اگلے دو سال کے لیے ان کے سابقہ عہد ے پر برقرار رکھا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں محمد اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ مذکورہ عہدیدار اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھائیں گے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]