دیکھتی آنکھوں پڑھتی زبانوں کو سدرہ بھٹی کا سلام عرض ہے،امید کرتی ہوں کہ آپ سب ٹھیک ہوں گے رب کائنات سے دعا ہے کہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے،خوش و خرم آباد رکھے،آمین،ثم آمین۔
ایشیا کپ ٹی 20پاکستان اور افغانستان کے گزشتہ میچ میں پاکستانی ٹیم کو بالخصوصی دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آئیے پہلے آپ کو کھل کہ میچ کے بارے میں بتاتے ہیں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو129رنز کا ٹارگٹ دیا جو بظاہر آسان لگ رہا تھا،لیکن پاکستان کی گرتی ہوئی وکٹس سے یہ ٹارگٹ مشکل بنتا چلا گیا اور بات پہنچی آخری اوور میں جہاں محمد آصف کے آئوٹ ہونے پر بائولر نے محمد آصف سے بد تمیزی کی اور گالیاں دیں،خیر اللہ کے فضل سے نسیم شاہ نے 2چھکے لگا کر پاکستان کو جتوا دیا اور ہیرو بن گئے،بیسٹ پرفامنس کی وجہ سے مین آف دی میچ شاداب خان کو ملا۔
سوشل میڈیا پہ صارفین کی جانب سے پاکستانی ٹیم کیلئے مبارکبادوں کا سیلاب امڈ آیا۔کچھ نے ایسے ٹویٹ کئے!
BP LOWہونے والا میچ
’’کمال ہے قسم کھا لی ہے بغیر ہارٹ اٹیک میچ جیتنے والے کی‘‘
’متعدد نے پاکستانی ٹیم کو بہت مبارکبادیں دیں۔
نہایت دلچسپ میچ تھا،کمنٹیٹرز بھی حیران تھے کہ اتنے کم ٹارگٹ کا میچ لیکن انتہائی دلچسپ،ایک طرف لگتا تھا افغانستان جیت رہا ہے تو دوسری طرف پاکستان۔ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہا کہ افغانستان ٹیم نے غرور کیا جس کا بدلہ ان کو اللہ نے دیا،بات یہیں پہ ختم نہیں ہوئی،میچ کے اختتام پر افغانی شائقین نے پاکستانیوں کو کرسیاں ماریں اور لڑائی جھگڑا کیا۔جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
گیم کو گیم ہی لینا چاہئے،ہار جیت گیم کا حصہ ہے لیکن احترام کو نہیں بھولنا چاہئے،پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں نے اس مقابلے کو بہت انجوائے کیا اور یہیں پہ ایک بات قابل غور ہے،افغانستان کی بائولنگ اور فلڈنگ بھی قابل داد تھی۔
الحمدللہ نسیم شاہ کے2چھکوں نے شاہد آفریدی کی یاد تازہ کر دی،جیسے انہوں نے بھی آخری اوور میں انڈیا کے خلاف 2چھکے مار کر پاکستان کو میچ جتوا دیا تھا اور نسیم شاہ پہلے بھی ہیرو تھے اب اور سپر ہیرو بن گئے ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا فائنل میں پہنچ چکے ہیں اور اتوار کو فائنل کھیلا جائے گا،انشااللہ۔
آئیے مل کر پاکستانی ٹیم کے لیے دعا کرتے ہیں،اللہ کرے پاکستان کو ایشیا کپ ٹی20میں کامیابی نصیب ہو اور پاکستانی ٹیم بہت اچھا پرفارم کرے،آمین،ثم آمین۔اس اپنے پن کے ساتھ اجازت دیجئے کہ اپنا اور دوسروں کا خیال رکھنا مت بھولیے گا۔جزاک اللہ
سدرہ بھٹی/لندن