سماجی خاتون نورین کی جانب سےجنوبی ایشیائی کاروباری خواتین کے درمیان باہمی روابط استوار کرنے بارے تقریب کا انعقاد
آشٹن انڈرلائن (محمد فیاض بشیر) جنوبی ایشیائی کاروباری خواتین کے درمیان باہمی روابط استوار کرنے بارے متحرک سماجی خاتون نورین نے ڈکنفیلڈ ٹاؤن ہال میں تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں مئیر tameside کونسل بٹی افیلک ، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار ،کونسلر نائلہ شریف ، سابق کونسلر یاسمین طور ،سمیرا و دیگر خواتین نے شرکت کی ۔
میزبان نورین کا کہنا تھا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد کاروبار کرنے والی خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ انہیں مفید معلومات سے آگاہی دینا ہے اور اگر انہیں کاروبار کرنے میں دشواری پیش آتی ہے تو انہیں مختلف ورکشاپ میں بھیج کر اس قابل بنایا جائے۔
مئیر کونسلر بٹی افیلک نے کہا کہ اس طرح پروگرام کے انعقاد کا مقصد خواتین کو کاروبار میں طاقتور بنانا ہے تاکہ وہ آزادانہ اپنی زندگی گزار سکیں اور ایک دوسرے کے ساتھ باہمی روابط سے مذید آگے بڑھا جائے۔
سابق کونسلر یاسمین طور نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے آجکا پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
کونسلر نائلہ شریف نے کہا کہ ایشیائی مردوں کے ساتھ خواتین بھی ہنر مند ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں خواتین گھر بیٹھ کر بھی کئ ایک کاروبار کر سکتی ہیں اسی لیے انکے درمیان باہمی روابط مضبوط کرنے کے لیے پروگرام کا انعقاد ہوا ۔
سمیرا کا کہنا تھا کہ ہم کاروبارِ سے منسلک ایشیائی خواتین کی مدد اور راہنمائی کرتی ہیں ،پروگرام میں شریک دیگر خواتین نے بھی پروگرام کو مفید قرار دیا ۔ برطانوی معاشرے میں جنوبی ایشیائی خواتین معیشت کی مضبوطی اور اپنی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تجارت میں اہم کردار ادا کرنے میں پیش پیش ہیں۔