ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کی طرف سے پاکستانی طلبا و طالبات کے لئے 25 جامعات میں ڈپلومہ ،ماسٹرز، پی ایچ ڈی کے لئے چھ سو اسکالرز شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لئے پاکستان سے اعلی تعلیم کے حصول کے لئے ہونہار طلباء کو درخواستیں جمع کروانے کا کہا گیا ہے اس ضمن میں سفارت خانہ پاکستان بھی معاونت کرے گا۔
سعودی حکومت کی جانب سے چھ سو پاکستانی طلباو طالبات کو پولیٹیکل سائنس، قانون، ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن، معاشیات انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس،، ایگریکلچر سمکت عربک اور اسلامک میڈیا سائنس میں اسکالرز شپ دی جا رہی ہے جسکے لئے پاکستان سے اسکالرز شپ حاصل کرنے والوں کی شرح 75 فیصد جبکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی اسکالرز شپ کے لئے 25 فیصد شرح رکھی گئی ہے۔
درخواست دینے والوں کو جہاں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وہیں ان پر کچھ شرائط بھی لاگو ہیں جن میں درخواست گزار پہلے سے کسی ادارے میں اسکالر شپ نہ لے رہا ہو اسکا کوئی کریمینل ریکارڈ نا ہو کسی تعلیمی ادارے سے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نکالا نا گیا ہو داخلوں کے وقت بیچلرز پروگرام کے لئے درخواست گزار کی عمر سترہ سے پچیس سال ہو۔
ماسٹرز کے لئے 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کےلئے 35 سال عمر رکھی گئی ہے داخلہ پانے والے امیدواروں کی تعلیمی سرگرمیوں ستمبر اور اکتوبر میں شروع ہوجائیں گی اس کے علاوہ انہیں مفت رہائشی سہولتوں کے علاوہ دیگر وظائف سے بھی نوازا جائے گا۔
اس حوالے سے پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے جس سے پاکستانی طلباء و طالبات کو بھرپور فاہدہ اٹھانے کی ضرورت ہے جسکے لئے طلباء وطالبات کو خواہشمند امیدوار سفارت خانہ پاکستان کو درخواستیں ای میل کریں تاکہ متعلقہ سعودی جامعات سے رجوع کیا جاسکے اور ہمارے طلبا و طالبات تعلیمی میدان میں اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنا مستقبل تابناک بنانے کے علاوہ ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کو یقینی بنا سکیں۔
درخواست گزار ای میل ایڈریس [email protected] پر اسکالر شپ کے لئے درخواست بھیج سکتے ہیں۔
Is this a scholarship program
yes