پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے نومنتخب صدر شیخ سعید احمد کے اعزاز میں محمود ڈوگر کی جانب سے عشائیہ، کمیونٹی کی بھرپور شرکت

0

ریاض(وقار نسیم وامق)سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی آئے گی اور ملک بہتری کی جانب بڑھے گا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن کے سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان بھی شریک تھے اس موقعہ پر لیگی ارکان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی طرز سیاست منفی رویوں پر مبنی ہے جسکی بدولت پاکستان میں سیاسی انتشار پایا جاتا ہے اور عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ ان کی چوری سرعام پکڑی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید اور سینئرنائب صدر محمودالحق ڈوگر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے اور قومی قیادت ملکر ملک و قوم کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنا بڑی کامیابی ہے جس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سعودی عرب بھر سے تمام عہدیداران ایک چھت تلے موجود ہیں اور انہیں بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ مرکزی قیادت نے مسلم لیگ ن سعودی عرب کو یکجان کر دیا ہے اور اب ہم ہمیشہ کی طرح پارٹی کے بیانیے کے لئے کام کریں گے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

تقریب سے پی ایم ایل این سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور اعوان، چیرمین چوہدری اکرم گجر،محمود احمد باجوہ،سائرہ شمس،ماریہ صدیقی،چوہدری عبدالمجید گجر،سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!