دبئی پولیس کی جانب سے پاکستانی کو اعزاز سے نوازا گیا

0

دبئی (خصوصی رپورٹ) دبئی کے ایک چوراہے پر ٹریفک کی روانی کو سنبھالنے والے پاکستانی شہری کو دبئی پولیس نے اعزاز سے نوازا ہے۔

عباس خان بھٹی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان سے پولیس کی آمد تک ٹریفک کو سنبھالا ہوا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا ہے کہ رہائشی ایک مصروف جنکشن کے وسط میں کھڑا ہے اور گاڑیاں اس کے پاس سے گزر رہی ہیں اور یوں لگتا تھا کہ ٹریفک سگنل غیرفعال ہے۔

ٹک ٹاک پر ویڈیو میں لکھا گیا تھا کہ ” دبئی کے ایک رہائشی کا مہربانی کا ایک اقدام”عباس خان بھٹی یہ شہرت کا پیسے کے لئے نہیں یہ میرا فرض تھا اس اعزاز اور تکریم پر میں دبئی پولیس کا شکرگزار ہوں۔

دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے ایک تقریب کے دوران خان کو اعزاز سے نوازا۔ المری نے کہا، عباس خان کا فوری اقدام کمیونٹی بارے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور سڑک کے استعمال میں عوامی تحفظ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!