سفیر پاکستان کا فلڈ ریلیف کمیٹی کویت کے اعزاز میں عشائیہ

0

کویت(محمد عرفان شفیق)اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق نے فلڈ ریلیف کمیٹی کویت کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس میں عشائیہ دیا۔

سفیر پاکستان نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد کو فنڈز اور ضروریات زندگی کی اشیاء جمع کرنے کے عمل کو بے حد سراہا اور پاکستانی کمیونٹی کی شبانہ روز محنت کی بدولت ضروری اشیاء کو پاکستان بھیجا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سیلابی صورتحال میں نہ صرف انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں بلکہ مویشیوں، بنیادی ڈھانچے اور خاص طور پر مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

سفیر محترم نے مزید کہا کہ ہم کویت کی حکومت اور امدادی تنظیموں بشمول کویت ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (KRCS) کے ساتھ ہم آہنگی میں رہے اور آفت زدہ لوگوں کی امداد کو متحرک کیا جا سکا۔ اس میں کمیونٹی ممبران نے ضرورت اور آفت کی اس گھڑی میں ریاست اور پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کمیٹی کو بنانے میں حافظ محمد شبیر، پیر امجد نے بطور چیئرمین محمد عارف بٹ کا نام تجویز کیا تھا۔ اس موقع پر محمد عارف بٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کے پاس ایک خطیر رقم ابھی بھی موجود ہے، جسکو مشاورت سے پاکستان منتقل کیا جائے گا ۔

انہوں نے امید ظاہر کی عزت مآب سفیر پاکستان اور دیگر ممبران کے ساتھ کوآرڈینیشن اور نہ صرف بھرپور مدد فراہم کریں گے بلکہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

پاکستانی سفیر نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان میں مقیم مختلف این جی اوز اور خیراتی ادارے پاکستان میں سیلاب زدگان کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے کویت میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ بہترین تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی خوشی کا اظہار کیا کہ کویت ان پہلے دس ممالک میں شمار کیا جا رہا ہے کہ جہاں سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھجوائی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!