لندن پہنچنے والے طیارے کے پہیوں سے سیاہ فام شخص کی لاش برآمد

0

لندن(نیوز ڈیسک)افریقی ملک گیمبیا سے لندن پہنچنے والے طیارے کے پہیوں سے لاش برآمد ہوگئی۔

خبرایجنسی کے مطابق برطانوی چارٹر ائیرلائن کی پرواز گیمبیا سے لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پرپہنچی تھی۔

لینڈنگ کے بعد طیارے کی صفائی اور چیکنگ کے دوران سیاہ فام نامعلوم شخص کی لاش پہیوں سے برآمد ہوئی۔

برطانوی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص کے پاس کوئی ایسی دستاویزات برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کا نام ، عمر اور قومیت کے بارے میں پتا چل سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!