جرمنی کے شہر کوبلنز کی مرکزی جامع مسجد اقصٰی میں جرمن خاتون کا مفتی ممتاز حسین کے ہاتھ پر قبول اسلام

0

کوبلنز (نمائندہ خصوصی)جرمنی کے شہر کوبلنز کی مرکزی جامع مسجد اقصٰی میں آج نماز جمعہ کے بعد ایک جرمن خاتون نے مفتی ممتاز حسین کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا جس کیلئے ڈاکٹر علی المیکی جو منکسر المزاج، روحانی شخصیت کے مالک ہیں بہت عمدہ کلمات سے ویلکم کیا۔

حاضرین نے نعرہ تکبیر بلند کیا، خاتون کے ساتھ دیگر خواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے مبارکباد پیش کی۔

فرط محبت میں خاتون کے آنسو جاری تھے، اللہ پاک کے حضور دعا ہے ایمان کی سلامتی، اسلام پے استقامت نصیب کرے ۔آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!