کینیڈا میں 2 سال تک غیر ملکیوں کے رہائشی املاک خریدنے پر پابندی عائد

0

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا میں غیر ملکیوں کے رہائشی املاک خریدنے پر پابندی اتوار سے نافذ العمل ہو گئی، جس کا مقصد رہائشی بحران کا سامنا کرنے والے مقامی لوگوں کو مزید مکانات فراہم کرنا ہے۔

اس ایکٹ کے تحت کئی افراد کو استثنیٰ بھی حاصل ہے جس میں پناہ گزین اور مستقل رہائشی شامل ہیں۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پابندی کا اطلاق صرف شہری رہائش گاہوں پر ہوگا ۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق غیر ملکیوں کے رہائشی املاک خریدنے پر پابندی کا اعلان وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے 2021 کی انتخابی مہم کے دوران کیا تھا کیونکہ ملک میں رہائشی املاک کی قیمتیں بہت زیادہ ہوگئی تھیں اور یہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی تھیں۔

الیکشن میں لبرل پارٹی کی فتح کے بعد خاموشی سے اس ایکٹ کا نفاذ کردیا گیا جس کے تحت غیر ملکی شہریوں کے رہائشی املاک کی خریداری پر پابندی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!