مسسی ساگا (نمائندہ خصوصی) آل راجپوت انٹر نیشنل ایسوسی ایشن (آریا) کینیڈا کا ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کینیڈا کے شہر مسسی ساگا میں منعقد ہوا جس میں طاہر محمد راؤ، اولمپئین شہباز جونئیر، ارشد بھٹی، رانا اسلم، راؤ قاسم، مرتضیٰ جوئیہ، ندیم منج، رانا خان، راؤ مبارک، امجد رانا اور رانا رؤف نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راجپوت ایسوسی ایشن کا اجلاس ہر مہینے کے تیسرے اتوار کو منعقد کیا جائے گا۔
شہباز جونئیر نے تجویز دی کہ راجپوت ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کمیونٹی کی بہتری کے لئے ایک سپورٹس کلب رجسٹرڈ کیا جائے۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے اس تجویز کی منظوری دی۔
ایگزیکٹو کمیٹی نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا کہ عید پر راجپوت فیملی فن گالا اور فوڈ ڈرائیو منعقد کی جائے۔
مرتضیٰ جوئیہ نے فیملی گالا کے لئے اپنے فارم ہاؤس کی تجویز پیش کی جس کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔
اجلاس کے آخر میں میزبان طاہر راؤ نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔