پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما شہباز کسانہ کی جانب سے عابد رضا کوٹلہ کیساتھ یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد

0

فرانس (رپورٹ:سلطان محمود) پیرس پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما اور کوٹلہ کے باسی شہباز کسانہ کی جانب سے کوٹلہ کے ایم این اے عابد رضا کوٹلہ کے ساتھ یک جہتی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔تقریب کی نقابت چوھدری نعیم نے سر انجام دیں، تلاوت قرآن پاک کے بعد باقائدہ تقریب کا آغاز ہوا ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ چوھدری عابد رضا کوٹلہ نے اپنے علاقے میں خدمت کی سیاست کی ہے،چوھدری عابد رضا کوٹلہ نے انسانیت کی خدمت اور نوجوان نسل کے لئے مثبت سرگرمیوں کا آغاز کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ چوھدری خاندان کی سیاست ہمیشہ بدمعاشی اور بندوق کے گرد ہی گھومی ہے، چوھدری خاندان نے گجرات میں اپنی بدمعاشی اور سینہ زوری سے لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا تھا، ان کا کہنا تھا کہ چوھدری وجاہت کے بیٹے موسی الٰہی کی جانب سے پہلے سے بنے ہو ئے کوٹلہ ہسپتال پر اپنی تختی لگانا ایک انتہائی مکروہ اور قابل مذمت فعل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوھدری عابد رضا کوٹلہ نے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بہت کام کیا ھے،مگر موسی الٰہی نے اپنی حکومت کے بل بوتے پر کوٹلہ کے علاقے میں دہشت گردی کا مظا ہرہ کیا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہم چوھدری خاندان کی جانب سے کئے گئے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور چو ہدری عابد رضا کوٹلہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں تشدد اور بندوق کا رویہ ناقابل برداشت ہے،ان کا کہنا تھا کہ گجرات کی سرزمین پر قتل وغارت کا بازار گرم رہتا تھا۔ مگر اب لوگ اس بدمعاشانہ سیاست سے تنگ آچکے ہیںاور وہ گجرات کو ایک پرامن علاقہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عابد رضا کوٹلہ کے بنائے ہو ئے ہسپتال پر اپنے نام کی تختی لگانے کی وجہ سے علاقے میں شدید اشتعال پھیلا اور موسی الٰہی کو وہاں سے ذلیل ہو کر بھاگنا پڑا،ان کا کہنا تھا کہ اب گجرات اور خاص طور پر کوٹلہ کے عوام چوھدری خاندان کی مزید دہشت گردی برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عابد رضا کوٹلہ کا اگر مقابلہ کرنا ہے تو خدمت کے میدان میں کرنا ہو گا ،ان کے بنے ہو ئے ہسپتال پر اپنے نام کی تختی لگانے سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی،مقررین نے کہا کہ کوٹلہ کے عوام نے جس بہادری اور ہمت سے چوھدری وجاہت کے بیٹے موسی الٰہی کو بھاگنے پر مجبور کردیا وہ قابل تعریف ہے۔

موسی الٰہی کے بزدلانہ فرار کی ویڈیو جو پوری دنیا میں وائرل ہوئی ہے اس نے چوھدری خاندان کی عزت خاک میں ملا دی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ مقام شکر ہے کہ یہ معاملہ کشت وخون کی طرف نہیں گیا، مقررین کا مطالبہ تھا کہ حکومت کو موسی الٰہی اور چوھدری خاندان کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھانا ہو گا ،تقریب میں باقائدہ طور پر اس واقعے کی مذمّت کی گئی ۔

چوھدری شہباز کسانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوھدری خاندان اپنی اوقات میں ر ہے اور کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائے جو حالات کو مزید خراب کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کوٹلہ کا بچہ بچہ عابد رضا کوٹلہ کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات کی خرابی کا ذمہ دار چوہدری خاندان ہو گا، انہوں نے تمام حاضرین کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، آخر میں مہمانوں کو شاندار ڈنر دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں چوھدری صفدر برنالی ، سردار ظہور اقبال ،راجہ علی اصغر، خان اصغر خان ، سبط مزمل، چوھدری طارق سلطان آف کوٹلہ اور چوھدری افضال مہر شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!