ملائیشیا:ملک فاروق اور جمیل احمد کا پشاور کی مسجد میں ہونیوالے خودکش حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

0

کوالالمپور(محمد وقار خان)پی ٹی آئی ملائیشیا کے انچارج میڈیا سیل ملک فاروق اور پی ٹی آئی کے ترجمان ملائشیا جمیل احمد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں آج پاکستان کے شہر پشاور کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے اور اس کے نتیجہ میں 32 قیمتی جانوں کے ضیاع اور دیگر جانی و مالی نقصان پر شدید رنج کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں، سیاسی مقاصد کے لیے اپنے کاندھوں پہ اٹھاتے رہیں گے؟

پی ٹی آئی کے دور میں پورے ملک میں امن و امان کی فضا قائم ہوچکی تھی، اب آخر یکایک ایسا کیا ہوا کہ دہشتگردی کے واقعات پھر سے سر اٹھانے لگے ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ حال ہی میں کس قانون کے تحت ، دہشت گر دوں کو خاموشی سے این آر او دے کے سوات میں دوبارہ آباد کیا؟

انچارج میڈیا سیل اور ترجمان پی ٹی آئی نے مذید کہا کہ ملک میں آج تک کسی وزیراعظم کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی ، اب وقت آگیا ہے کہ جلد از جلد انتخابات کروا کر عوامی نمائندوں کو پوری مدت کے لیے حکومت کرنے دی جائے ۔

ایسی لانگ ٹرم پالیسیز بنائی جائیں جس سے وطن عزیز میں استحکام و امن ہو، اور ملک میں ایسا نظام قائم ہو جہاں عام شہری کو کاروبار کے مواقع، جان و مال کا تحفظ، کسی ایمرجنسی میں علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوں اور دو وقت کے کھانے کیلئے جان کے لالے نہ پڑے ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!