ڈنمارک نے سویڈن میں جاری آئی ایچ ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں فرانس کو پچھاڑ دیا

0

ڈنمارک نے 29 گول کے مقابلے میں 34 گول کرکے فرانس کو شکست دے دی

دفاعی چیمپئن ڈنمارک 28 ویں آئی ایچ ایف ورلڈ چیمپئن شپ فائنل میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا

سٹاک ہوم(انصر اقبال بسرا)ڈنمارک نے سویڈن میں جاری آئی ایچ ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں فرانس کو پچھاڑ دیا ،ڈنمارک نے 29 گول کے مقابلے میں 34 گول کرکے فرانس کو شکست دے دی۔دفاعی چیمپئن ڈنمارک 28 ویں آئی ایچ ایف ورلڈ چیمپئن شپ فائنل میں اپنے ٹایٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا۔

تفصیلات کے مطابق پولینڈ اور سویڈن میں جاری آئی ایچ ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں ڈنمارک نے سابق ورلڈ چیمپئن فرانس کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست سے دو چار کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

28ویں ہینڈ بال ورلڈکپ چیمپئن شپ میں دنیا کی 32 بہترین ٹیمیں مد مقابل تھیں، آئی ایچ ایف ورلڈ چیمپئن شپ کا فائنل آج سٹاک ہوم میں ٹیلی ٹو ارینا میں کھیلا گیا جس میں شائقین نے بھرپور شرکت کی۔

فائنل سے پہلے تیسری پوزیشن اور چوتھی پوزیشن کے لیے سویڈن اور اسپین میں مقابلا ہوا جسے اسپین نے 36 گول کے مقابلے میں 39 گول سے جیت کر برونز میڈل جیت لیا جبکہ سویڈن نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز ڈنمارک کے کھلاڑی میتھیاس گڈسل (Mathias Gidsel) کے نام رہا جنہوں نے ساٹھ گولز ( 60) سکور کیے۔

ٹورنامنٹ میں بہترین نواجون کھلاڑی کا اعزاز جرمنی کے جوری نور (Juri Knorr ) کے نام رہا ، بیسٹ گول کیپر کا ایوارڈ جرمنی کے کھلاڑی اینڈریاس وولف (Andreas Wolff ) نے جیت لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!