ڈاکٹر محمد حفیظ کوملکہ برطانیہ کی طرف سے ایم بی ای ایوارڈ ملنے پر شاندار تقریب کا انعقاد

0

لندن(تارکین وطن نیوز) اے پی پی ایس یوکے، کے سی ای او ڈاکٹر محمد حفیظ کوملکہ برطانیہ کی طرف سے ایم بی ای ایوارڈ ملنے پرایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان ، معروف امیگریشن ماہر بیرسٹر امجد ملک، قونصل جنرل آف مانچسٹر طارق وزیر سمیت مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات سمیت ڈاکٹرز ،کمیونٹی اور میڈیا سے متعلق افراد نے شرکت کی اور ڈاکٹر محمد حفیظ کو کوئین الزبتھ دوم کی طرف سے ایم بی اے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

تقریب میں کورونا وبا کے دوران کمیونٹی کیلئے نمایاں خدمات کے حامل افراد کو خصوصی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔ مقررین نے اے پی پی ایس یوکے، کے سی ای او ڈاکٹر محمد حفیظ سمیت ان کی پوری ٹیم کی کورونا وبامیں خدمات باالخصوص کمیونٹی کیلئے ان کے شاندار کردار کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مقررین نے کہا کہ بلاشبہ اے پی پی ایس یوکے نے ہمیشہ مشکل وقت میں انسانیت کی بے لوث خدمت کیلئے مثالی کردار ادا کیا،عالمی وبا کورونا کے تباہ کن اثرات، پابندیوں اور دیگر مسائل کے باوجود تنظیم کے عہدیداران و اراکین نے باالخصوص پاکستانی کمیونٹی کیلئے لازوال کردار نبھایا جسے یاد رکھا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!