سویڈن حکومت کا امدادی پیکیج،مہنگائی سے ستائی عوام میں خوشی کی لہر

0

مالی امداد سویڈن کی نیشنل انشورنس جاری کرے گی

مرحلہ وار مالی مدد جنوبی سویڈن سے شروع،23فروری سے رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو گا

اسٹاک ہوم(رپورٹ:زبیرحسین)سویڈن حکومت کا مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے امدادی پیکیج، مہنگی بجلی سے متاثر ہونے والی عوام میں خوشی کی لہر، مالی امداد سویڈن کی نیشنل انشورنس جاری کرے گی، مرحلہ وار مالی مدد جنوبی سویڈن سے شروع ہوگی، 23 فروری سے رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ سردیوں میں بجلی کے شدید بحران کے باعث سویڈن میں بجلی کے نرخوں میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہوا جس کے باعث عوام پر اخراجات کا بوجھ اس قدر بڑھا کہ عوام قرض لے کر بجلی کے بلوں کی ادائگی پر مجبور ہوگئی۔

سابقہ حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی کی مد میں امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا جوکہ نئی حکومت بننے کے بعد تاخیر کا شکار ہوا۔ حکومت کی جانب سے اب اعلان کیا گیا ہے کہ عوام کو ریلیف پیکیج ماہ فروری سے ملنا شروع ہوجائے گا۔

سویڈن کا بجلی کا نیٹ ورک 4 حصوں میں تقسیم ہے ، الیکٹریک ایریا 1، الیکٹریک ایریا 2، الیکٹریک ایریا 3 اور الیکٹریک ایریا 4۔مذکورہ حصوں میں مرحلہ وار امداد تقسیم کی جائے گی۔

چونکہ جنوبی سویڈن میں بجلی کا بحران شدید اور بجلی کافی مہنگی تھی اس لئے الیکٹرک ایریا 3 اور الیکٹرک ایریا 3 جو جنوبی سویڈن کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں وہاں کی عوام کو پہلے مرحلے میں امداد ملے گی، 23 فروری سے سویڈن کی نیشنل انشورنس (فورسیکرنگس کاسان) امدادی رقوم جاری کررہی ہے۔

امداد کا تعین 1 اکتوبر 2021 سے 30 ستمبر 2022 تک استعمال ہونے والے بجلی کے یونٹس کے مطابق کیا جارہا ہے۔حکومت کی جانب سے عوام کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کی معلومات نیشنل انشورنس کو مہیا کریں تاکہ امدادی رقوم جلد از جلد عوام کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جاسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!