بزم نقشبند اوسلو میں پیر سید غلام جعفر شاہ ؒ کے ساتویں سالانہ عرس مبارک پر تقریب کا انعقاد

0

اوسلو(عقیل قادر)پیر سید غلام جعفر شاہ ؒ کے ساتویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد بزم نقشبند اوسلو میں کیا گیا جس میںبڑی تعداد میں سادات کرام، مشائخ عظام، علمائے کرام اور عوام الناس نے شرکت کی۔ پیر سید فدا حسین شاہ نے تقریب کی صدارت کی جبکہ پیر سید نعمت علی شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے۔

قاری رحمت الہی اور سید منصور رضا شاہ نے تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز کیا ۔ علامہ نجیب ناز، معصوم رضاشاہ ، قاری اسرار احمد، یاسین سعید اور عبدالمنان نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔سید نعمت علی شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت اور شریعت کی اتباع حقیقی تصوف اور طریقت ہے۔

کچھ نام نہاد صوفی تصوف اور طریقت کا لبادہ اوڑھ کر اور شریعت کے احکامات کو نظر انداز کر کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی اولیاء کرام نے اپنی زندگیاں انسانیت کی بھلائی کے لیے وقف کی ہوئی تھیں ، یہی وجہ ہے کہ ہزار وںسال گذر جانے کے باوجود لوگ آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں۔ بزم نقشبند کے صدر حاجی محمد اسلم گوندل نے عرس کی تقریب میں شرکت کرنے پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

عرس کی تقریب کو کامیاب بنانے میں بزم نقشبند کے جن رہنمائوں نے اہم کردار ادا کیا ان میں مظفر اکرم گوندل،حاجی محمد شاکر، چوہدری جاوید اختر گوندل، چوہدری عبدالمنیر گوندل شامل ہیں۔ تقریب میں جن اہم مہمانوں نے شرکت کی ان میںچوہدری زین، چوہدری لیاقت علی، سرپرست مسلم لیگ ن خالد نذیر بٹ ، چوہدری بہادر گجر، معروف بزنس مین چوہدری محمد اشرف ، مشہور تاجر شیخ طارق محمود، صاحبزادہ محمد معصوم زبیر، محمد اشفاق، اصغر علی، حاجی افتخار حسین جہلمی اور دیگر شامل ہیں۔ علامہ نصیر احمد نوری نے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ سعید زبیر نے درودوسلام پیش کیااورسید فراست علی شاہ بخاری نے خصوصی دعا کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!