پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں بلوچ کلچرل ڈے منایا گیا

0

ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بلوچ رہنما

ممتازبلوچ ،عمر بلوچ، یونس لاشاری، علی بلوچ، عبدالحکیم بگٹی، برج بلوچ سمیت دیگر کی شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) بلوچ کلچرل ڈے ہر سال 3 مارچ کو منایا جاتا ہے، اس سلسلے میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں بلوچ ڈے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ممتاز سماجی رہنما عمر بلوچ، یونس لاشاری، علی بلوچ، عبدالحکیم بگٹی، برج بلوچ، وقاص لاشاری، خورشید لوند، مہر دین بزدار، یوسف مری، امان اللہ، پیر بخش لنڈ ، عبید اللہ بلوچ، صابر جمالی، سعید بلوچ اور میر شاہانی نے شرکت کی۔

عمر بلوچ نے بلوچ کلچرل ڈے کے حوالے سے خطاب کیا اور اس دن کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

یونس لاشاری نے کہا کہ پاکستان مختلف تہذیبوں کا گلدستہ ہے اور بلوچ تہذیب بھی اس کا ایک پھول ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اپنی روایات کو زندہ کرنا اور یہاں رہنے والے بلوچوں اور خاص طور پر بچوں کو ان کی ثقافت سے روشناس کرانا تھا۔

انہوں نے تقریب کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس میں شرکت کی۔ تقریب میں بلوچ گیت اور رقص بھی پیش کیے گئے۔

تقریب میں دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی اور بلوچ رہنماؤں کو ثقافتی دن کی مبارکباد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!