پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے100سے زائد خاندانوں میں رمضان پیکیج کی تقسیم

0

چوہدری خالد حسین، صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ نے راشن بیگز خود تقسیم کئے

دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرکے اور مستحق افراد کی مدد کر کے قرب الٰہی حاصل کیا جاسکتا ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین میں مفت راشن کی تقسیم کی گئی ۔ 100سے زائد خاندانوں میں رمضان پیکیج کی تقسیم ان مستحق افراد میں کی گئی جنہوں نے خود کی پاکستان سوشل سنٹر شاجہ میں رجسٹریشن کروائی تھی، صدر شارجہ سوشل سنٹر چوہدری خالد حسین نے مستحق افراد میں رمضان پیکیج تقسیم کئے۔

اس موقع پر صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ چوہدری خالد حسین نے بتایا کہ ہمارے سینٹر میں 100 سے زائد فیملیز نے رجسٹریشن کرائی اور ہماری کوشش یہی ہے کہ تمام مستحق افراد کو رمضان پیکیج دیا جائے اس ضمن میں شارجہ سینٹر عجمان اور شارجہ میں بسنے والے مستحقین کو رمضان پیکیج دے رہا ہے۔

رمضان پیکیج کی تقسیم ماہ مقدس کے درمیان جاری رہے گی اور دیگر درخواستوں پر بھی غور و خوض کر کے ان کی رجسٹریشن کے بعد شارجہ سنٹر کیطرف سے رمضان پیکیج دے دیا جائے گا۔

چوہدری خالد حسین نے کہا کہ رمضان پیکیج کی تقسیم اللہ کی خوشنودی کیلئے کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ شارجہ اور عجمان میں بسنے والے مستحق افراد کو اشیائے ضروریہ کے بیگ دیے جائیں تاکہ ان کا رمضان کا مہینہ آسانی سے گزر سکے۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرے اور مستحق افراد کی مدد کر کے قرب الہیٰ حاصل کیا جاسکتا ہے، رمضان پیکیج میں اشیائے ضروریہ شامل ہیں جو مستحق افراد کو دی جا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!