پاکستان جرنلسٹ فورم سعودی عرب کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد

0

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان، جمیل راٹھور، یحیی اشفاق، زکیر بھٹی ،جاوید راھو ،خالد نواز چیمہ ،عدیل احمد، مریم شاھد اور دیگر اراکین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں صدر انور رضا ،سیکرٹری خلیل احمد راجہ،فنانس سیکرٹری نیئر علی ،نائب صدور اظہر جتوئی، غضنفر عباس ،نذیر احمدچارن ،مائرہ عمران ،جوائنٹ سیکرٹریز اسلم لڑکا،وقار عباسی ،طلعت فاروق،شکیلہ جلیل اور گورننگ باڈی کے منتخب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ پریس کلب کی نو منتخب باڈی نیشنل پریس کلب کے ممبران کی امیدوں پر پورا اترے گی اور ممبران کی ویلفیئر کے لیے کام کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ پینل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جڑواں شہروں کے صحافی جرنلسٹ پینل پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،پاکستان جرنلسٹ فورم کی دعائیں اور ہمدردیاں ہمیشہ قائد صحافت افضل بٹ گروپ کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر سعودی عرب کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان جرنلسٹ فورم کیطرف منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!