سویڈن،مفتی محمد زبیر تبسم پاکستان کلچرل اینڈ اینٹی گریشن سوسائٹی کے زیراہتمام محفل میلادالنبیؐ سے خطاب کر ینگے

0

سٹاک ہوم( عقیل قادر) ناروے کے ممتاز عالم دین اور غوثیہ مسلم سوسائٹی کے امام و خطیب مفتی محمد زبیر تبسم پاکستان کلچرل اینڈ اینٹی گریشن سوسائٹی کی دعوت پر سٹاک ہوم کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

جس میں وہ 16 اکتوبر کو ہونے والی محفل میلادالنبیؐسے خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب کے منتظمین ندیم چوہدری، عاشق حسین چوہدری اور غلام حسن چوہدری نے سٹاک ہوم میں بسنے والے تمام عاشقان رسولؐ کو دعوت دی ہے کہ وہ محفل میلاد میں شرکت کر کے حضورؐسے محبت کا عملی ثبوت دیں۔

محفل کا انعقاد 16 اکتوبر بروز ہفتہ Stockholmsvagen 25 Marsta میں ہو گا۔ مزید معلومات کے لیے سوسائٹی کی ویب سائٹ Pkif.se پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!