رمضان المبارک ہمیں صبر کی تلقین کرتا ہے،ڈائریکٹرعصر لوجسٹک کمپنی محمد اشرف

0

جدہ(خالدنواز چیمہ)عصر لوجسٹک کی جانب سےکمیونٹی ارکان کےلئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر محمد اشرف نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، انکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر کی تلقین کرتا ہے، آج کے اس مشینی دور میں جہاں ہر شخص پریشان حال ہے اسے چاہیے کہ رمضان المبارک کے اس مہینہ میں اپنے رب کو یاد کرے اور صبر سے مدد حاصل کرے۔

ڈائریکٹر محمد اشرف نے پاکستان کے معاشی و سیاسی حالات کا بھی ذکر کیا انکا کہنا تھا کہ ملک معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے، اس بحران سے نکلنے میں دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی اپنا کردار ادا کریں، ملک میں رقم کی ترسیل کو قانونی طریقے سے بھیجیں اور معاشی بحران سے نکلنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تقریب میں محمد دادو ،محمد امجد ،تصور چوہدری ، ریاض بخاری اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!