اوسلو (نمائندہ خصوصی) سفارت خانہ پاکستان ناروے میں سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی کی جانب سے ناروے میں مقیم مذہبی تنظیموں کے سربراہان اور معزز علمائے کرام کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر سفیرپاکستان سعدیہ الطاف قاضی کے ہمراہ پاکستان ایمبیسی کی ہیڈ آف چانسلری سارا ملک اور ویلفیئر اتاشی آصف حمید بھی موجود تھے۔
سفیر پاکستان نے تمام علمائے کرام اور معزز عہدے داران کا شکریہ ادا کیا اوران کی دیار غیر میں مسلم کمیونٹی اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کیلئے اسلامی خدمات کو سراہا ۔
افطار ڈنر میں مرکزی جماعت اہلسنت ناروے کے صدر شیخ خالد امام، سید نعمت علی بخاری، صدرسندرےنورسترندراجہ محمد اقبال، چوہدری منشا خان، حافظ ڈاکٹر جمیل، ادارہ منہاج القرآن کے امام علامہ اقبال فانی، مولانا محبوب الرحمان، اسلامی کلچر سینٹر اوسلو کے صدر ساجد الٰہی، امام مولانا سلیم اللہ علوی، پیر سید فراست شاہ بخاری اور دیگرشریک تھے۔