سفیر عاصم افتخار نے سفارتی عملے کے اراکین کے ساتھ مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کمیونٹی کو عید کی مبارکباد دی
پیرس(رپورٹ:سلطان محمود)سفیر پاکستان عاصم افتخار کی جانب سے پیرس میں سفارت خانہ پاکستان میں ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ،پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے اس عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔
سفیر پاکستان عاصم افتخار نے اپنے سفارتی عملے کے اراکین کے ساتھ مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، سفیر پاکستان عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں پوری پاکستانی کمیونٹی کو عید کی مبارکباد دی ۔
سفیر پاکستان عاصم افتخار اپنے عملے کے ساتھ مہمانوں میں گھل مل گئے ،مہمانوں کی تواضع پاکستان کے روائتی کھانوں سے کی گئی۔
ایک طویل عرصے بعد سفارت خانہ پاکستان پیرس فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کا اس قدر اجتماع دیکھا گیا، فرانس میں مقیم پاکستانی ، کاروباری، مذہبی ، سیاسی شخصیات کے علاوہ صحافیوں نے بھی اس عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔
سفیر پاکستان عاصم افتخار کی ملنسار شخصیت اور ہر ایک سے گھل مل جانے کی وجہ سے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی صحیح معنوں میں سفارت خانہ پاکستان پیرس فرانس کو اپنا گھر سمجھنے لگی ہے۔
اس عید ملن پارٹی میں خواتین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی ۔