مانچسٹر(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ایڈوائزر ایڈوکیٹ محمد اظہر صدیقی کی صاحبزادی سنائیت اظہر کی شادی عنان ملک ولد عمران ملک کے ساتھ مانچسٹر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی ۔
تقریب میں مئیر آف بری کونسلر شاہینہ ہارون،سابق مئیر آف راچڈیل کونسلر عاصم رشید،کونسلر عائزہ عاصم، سابق اوورسیز فانڈیشن کے وائس چیئر مین مخدوم طارق حسن شاہ،ڈاکٹر حامد مشرقی،پی ٹی صدر عمران خلیل، آصف بٹ،امیر شاہ،عثمان فاروقی،کے علاوہ سیاسی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر اظہر صدیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنا فیصلہ خود کرتے ہیں،میں نے عمران کو جتنے بھی مشورے دیئے تھے وہ سب اچھے ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو سیاست سے مائنس کرنا ناممکن ہے۔ خان صاحب کے پاس موجود ترپ کے پتے پاکستانی سیاست کی شکل بدل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں حرف آخر کوئی بات نہیں۔ اگر عمران اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہ لیتے تو آج الیکشن نہیں ہونے تھے۔اظہر صدیقی نے کہا کہ میری بیٹی کی شادی برطانیہ میں ہوئی ہے ، اس جوڑے کے لیے دعا گو ہوں ۔
میں نےجو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا محبت پیار دیکھا وہ پوری دنیا میں کہیں نہیں دیکھا،میں ان تمام دوستوں، میڈیا اور نئے رشتے داروں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔