ویانا:امجد بھٹی کے پاکستان عوامی پارٹی آسٹریا کے صدر منتخب ہونے کی خوشی میں منیر احمد مغل کی جانب سے ناشتے کا اہتمام

0

چیئرمين پاکستان عوامی پارٹی آسٹریا دانيال جہانگير نے امجد پرويز بھٹی کو صدارت کا نوٹيفکيشن جاری کیا

ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) منیر احمد مغل کی جانب سے امجد بھٹی کو پاکستان عوامی پارٹی آسٹریا کے صدر بننے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں بروز پیر پہلی مئی مزدور ڈے پر صبح دس بجے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز قرآن مجید فرقان حمید محسن بلوچ کی تلاوت سے ہوا۔

پروگرام کی نقابت کے فرائض عرفان شاہد نے بہت ہی خوبصورت انداز سے ادا کیے۔ جس میں پورے آسٹریا بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی،سیاسی،رفاہی اور اسپورٹس تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جس میں مہتمم اور میزبان منير احمد مغل، دانيال جہانگيرچیئرمين پاکستان عوامی پارٹی،گلزار احمد جو کہ جرمنی سے تشریف لائے تھے۔

پروفيسر شوکت اعوان،ملک محمد امين ، پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر غلام مصطفیٰ بلوچ،محمد محسن بلوچ،محمد رياض بلوچ،مہر عبدالستار،نديم چوہدری،امجد چھٹہ،ملک امين اعوان،محمد ارشد باجوہ،رانا قمر ظہير،رانا رياض،ناصر سالزبرگ،امجد آفريدی ،غلام اظہر،اخلاق ساہی،عدنان ورک،سفيان ورک صدر پاکستان عوامی پارٹی آسٹریا امجد پرويز بھٹی ،حافظ محمد آفاق،ارسلان ارشد گجر،محمد بلال مغل،ارشد باجوہ، عرفان شاہد اور دیگر ممبران شامل تھے۔

اس موقع پر دانيال جہانگير چیئرمين پاکستان عوامی پارٹی نے آسٹریا ميں امجد پرويز بھٹی کو صدر منتخب کيا اور ان کو باقاعدہ صدارت کا نوٹيفکيشن جاری کيا۔ اس موقع پر جن مقررین نے اپنے خيالات کا اظہار کیا ان میںدانيال جہانگير چیئر مين پاکستان عوامی پارٹی،جرمنی سے آ ئے مہمان گلزار احمد،پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر غلام مصطفیٰ،صدر پاکستان عوامی پارٹی آسٹریا امجد پرويز بھٹی،کشمیر افیئرز کمیٹی آسٹریا کے صدر پروفیسر شوکت مسرت اعوان،ارشد باجوہ،ملک امين اعوان اور میزبان منیر احمد مغل شامل تھے۔

مقررین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان عوامی پارٹی کا منشور پاکستانی عوام کو اپنے بنيادی حقوق سے آگاہ کرنا اور پاکستان ميں تعليم کو فروغ دينا ہے۔ مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں مقبول ہو۔ ہمارا مقصد پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اور دنیا میں اس کا نام روشن کرنا ہے۔

موجودہ سیاسی صورتحال کا پس منظر آپ کے سامنے ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اقتدار میں آکر پاکستان کو محرومی اور بحران سے نکالیں ۔ بہت سارے ایسے معاملات ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پارٹی کا قیام عمل میں آیا ہے۔

بعدازاں ناشتے میں مزیدار روایتی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئ، آخر میں مہتمم اور میزبان منير احمد مغل کی جانب سے تمام لوگوں کا ناشتے پر آنے کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!