لندن(سدرہ بھٹی) انٹرنیشنل پراپرٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو لندن میں 27اور28مئی کوIBISہوٹل میں منعقد ہونے جا رہیے،اس سلسلے میں کیا G Stone اور Creative events کی جانب سے لندن کے معروف ہوٹل حویلی میں پریس کانفرنس اور لنچ کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں شگفتہ نسرین،شاہد حسین اور ثمرین چوہدری نے شرکا کو خوش آمدید کہا۔
تقریب میں کمیونٹی لیڈرز،کونسلرز،صحافی اور سیاسی لیڈران کے علاوہ کیپیٹل سمارٹ سٹی،لاہور سمارٹ سٹی، پارک ویو سٹی او ر الجلیل ڈویلپرز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر پراپرٹی ڈویلپمنٹ کمپنیز کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ پاکستان انویسٹمنٹ کیلئے ایک سکیور ملک ہے۔ملک کی ترقی میں ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے،وطن سے محبت صرف جذبات تک محدود نہیں ہونی چاہئے بلکہ عملی طور پر ہم سب کو مل کر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں،تعمیری صورت حب الوطنی کی بہترین مثال ہے۔
مقررین کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو(Expo 2023) میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور اسے کامیاب کرانے میں ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔
یاد ہے کہ اس پروگرام میں پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق اپنے فل بینڈ کے ساتھLIVEپرفارم کریں گے،اس کے علاوہ پروگرام میں مزید انٹرٹینمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
آخر میں سب سے اس بات پر اتفاق کیا کہ اوورسیز انویسٹر کو چاہئے کہ وہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ انویسمنٹ کریں، اس موقع پر خصوصی لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔